جاپان: بچوں سے زیادہ پالتو جانور، پیٹ کیئر انڈسٹری کا غیر معمولی اضافہ

جاپان میں شرح پیدائش میں کمی اور پالتو جانوروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پیٹ کیئر انڈسٹری 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپان میں بچوں سے زیادہ پالتو جانور، پیٹ کیئر انڈسٹری کا غیر معمولی اضافہ

ٹوکیو: (رائیٹ ناؤ نیوز) جاپان میں شرح پیدائش میں مسلسل کمی جبکہ پالتو جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، جاپان میں بچوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، جب کہ پالتو جانوروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بےبی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیاں اب پالتو جانوروں کی خوراک اور ڈائپرز زیادہ تیار کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں کتوں اور بلیوں کے لیے کیریئر، ڈائپر اور دیگر مصنوعات پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی پیٹ کیئر انڈسٹری اب ساڑھے 5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ جاپان میں پالتو جانور خاندان کا حصہ بن چکے ہیں۔

یہ صورتحال جاپانی معاشرت میں ایک نمایاں تبدیلی کی علامت ہے جہاں پالتو جانوروں کو بچوں جیسا مقام دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں پچھلی دہائیوں میں شرح پیدائش میں کمی اور نوجوانوں میں شادی کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں