جاپان میں طالب علم نے چیٹ جی پی ٹی سے سائبر حملہ کیا، 46 ہزار اکاؤنٹس متاثر

جاپان میں 15 سالہ طالب علم نے چیٹ جی پی ٹی سے سائبر حملہ کرتے ہوئے 46 ہزار اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا، بانڈائی نامکو فلم ورکس کی سروس متاثر ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپان میں طالب علم نے چیٹ جی پی ٹی سے سائبر حملہ کیا، 46 ہزار اکاؤنٹس متاثر

ٹوکیو: (رائیٹ ناؤ نیوز) جاپان میں ایک 15 سالہ طالب علم کو چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے 46 ہزار اینیمی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس طالب علم نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے ایسا سافٹ ویئر تیار کیا جو بانڈائی نامکو فلم ورکس کی اسٹریمنگ سروس پر سائبر حملے کے لیے استعمال ہوا۔

اس حملے کے نتیجے میں سروس کے آپریشنز میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور 46 ہزار سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نومبر 2025 میں اس نوجوان پر اسٹریمنگ کے ذریعے کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس نوجوان نے پلیٹ فارم کی کمزور سکیورٹی کا فائدہ اٹھایا اور چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے مختلف پروگرامنگ زبانوں میں سافٹ ویئر تیار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں