آزاد کشمیر انتخابات، تین مراحل میں انعقاد کا اعلان، ملتوی کرنے کے مطالبات مسترد

آزاد کشمیر کے انتخابات تین مراحل میں ہوں گے، جس میں میرپور، مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن شامل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے شفاف انتخابات کے لئے نئے شیڈول کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر انتخابات، تین مراحل میں انعقاد کا اعلان، ملتوی کرنے کے مطالبات مسترد

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات تین مراحل میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے الیکشن ملتوی کرنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ تیسرے مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ہر مرحلے کی پولنگ کے بعد اسی مرحلے کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔ انتخابی شیڈول میں تبدیلی انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لئے کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار انتخابات سے سکیورٹی اور انتخابی عملے کی تعیناتی میں بہتری آئے گی۔ اس سے شفاف اور منظم انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں