کراچی میں سی می وی 6 کیبل کی آمد سے پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری کی امید ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 سب میرین کیبل ہاکس بے کے ساحل پر پہنچ گئی ہے، جس سے پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری کی امید ہے۔ یہ کیبل 21,700 کلومیٹر طویل ہے اور پاکستان کو دنیا کے کئی ممالک سے جوڑے گی۔
سی می وی 6 کیبل سنگاپور سے فرانس تک جاتی ہے اور اس کا ایک پوائنٹ کراچی میں بھی ہے۔ ٹرانس ورلڈ اس سے قبل تین سب میرین کیبل پاکستان میں لا چکی ہے، جو 2005، 2015 اور 2024 میں آئی تھیں۔
یہ ٹرانس ورلڈ کی چوتھی سب میرین کیبل ہے اور یہ سولہ بڑی کمپنیوں کے کنسورشیم کا حصہ ہے۔ اس کیبل کی آمد سے پاکستان کی ڈیجیٹل دنیا سے جڑنے کا عزم مزید مضبوط ہوگا۔















