کراچی میں پلاٹس کی کمرشل تبدیلی پر آئینی عدالت کا اظہار تشویش

وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کی کمرشل تبدیلی پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور دوبارہ فیصلے کی ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں پلاٹس کی کمرشل تبدیلی پر آئینی عدالت کا اظہار تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس کو دوبارہ فیصلے کے لیے لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا۔ عدالت نے ہائی کورٹ کو 90 دن میں دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

جسٹس رضوی نے ریمارکس دیے کہ رہائشی پلاٹس کی کمرشل تبدیلی شہر کو نقصان پہنچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں 5 سے 6 لوگ رہتے ہیں اور پلاٹ کمرشل ہونے پر وہاں بازار بن جاتا ہے، جس سے کراچی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں