گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں اضافہ سے گلاف پھٹنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے۔
گلگت بلتستان: (رائیٹ ناوٴ نیوز)گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں اضافہ سے گلیشئر پگھلنے کی رفتار تیز ہو گئی ہے، جس کے باعث گلاف پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ دن کے وقت درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اور رات کے وقت 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ان علاقوں میں خاص طور پر گلگت، غذر، بونجی، ہنزہ، استور اور چلاس میں گلاف پھٹنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ وہ اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔















