ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے، ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی حکام ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہونے سے قبل دوبارہ ملاقات پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے حکام مذاکرات کے ممکنہ تاریخوں اور مقامات پر غور کر رہے ہیں۔ ثالثی کی کوششیں جاری ہیں تاکہ نیا دور جلد شروع ہو سکے۔
مذاکرات کے دوسرے دور کے اسلام آباد میں انعقاد کا امکان ہے، جس پر تہران اور واشنگٹن نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران پانچ سال کے لئے یورینیم افزودگی معطل کرنے کو تیار ہے جبکہ امریکا بیس سال کا مطالبہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک سفارتی حل کے خواہاں ہیں اور ثالث امریکی حملوں کے ممکنہ دوبارہ آغاز کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔











