چین کا امریکا ایران جنگ بندی کے مستقبل پر تشویش کا اظہار

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکا ایران جنگ بندی کی کمزوری پر تشویش ظاہر کی، عالمی برادری سے سخت اقدامات کی درخواست کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین، امریکا ایران جنگ بندی پر تشویش کا اظہار

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کمزوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، وانگ یی نے کہا کہ عالمی برادری کو ایسے کسی بھی اقدام کی سخت مخالفت کرنی چاہئے جس سے جنگ بندی کو نقصان پہنچے اور تنازع بڑھنے کا خدشہ ہو۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ دنیا کی ترجیح یہ ہونی چاہئے کہ حالیہ مشکل سے حاصل کی گئی جنگ بندی قائم رہے۔ چین تنازعات کے حل میں پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے اور اس میں بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا ماننا ہے کہ عالمی امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ایسے مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی عالمی سطح پر بڑی سفارتی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں