اعصابی اور پٹھوں کے درد میں فرق، علاج میں تاخیر سے نقصان

اعصابی اور پٹھوں کے درد کے درمیان فرق جاننا اہم ہے، کیونکہ دونوں کی نوعیت اور علاج مختلف ہوتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اعصابی اور پٹھوں کے درد میں فرق، علاج میں تاخیر سے نقصان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اعصابی اور پٹھوں کے درد کے درمیان فرق جاننا اہم ہے، کیونکہ دونوں کی نوعیت اور علاج مختلف ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اعصابی درد تیز اور بجلی کے جھٹکے کی طرح ہوتا ہے، جبکہ پٹھوں کا درد ہلکا اور کھنچاؤ جیسا ہوتا ہے۔ اکثر لوگ ان دونوں کے درمیان فرق نہیں کر پاتے، جس سے علاج میں تاخیر ہوتی ہے۔

اعصابی درد کی وجوہات میں نسوں پر دباؤ، سلپ ڈسک، اور ذیابیطس شامل ہیں۔ پٹھوں کا درد عام طور پر جسمانی تھکن یا غلط اندازِ بیٹھنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

یہ فرق جاننا اہم ہے کیونکہ پٹھوں کا درد عموماً 48 سے 72 گھنٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے، جبکہ اعصابی درد کا علاج مزید وقت لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اگر درد مستقل ہو یا بڑھ رہا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں، تاکہ کسی سنگین پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں