الزائمر کی ابتدائی علامت، سونگھنے کی حس میں کمی

تحقیق کے مطابق سونگھنے کی حس میں کمی الزائمر کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے، جو یادداشت کے مسائل سے پہلے ظاہر ہوتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الزائمر کی ابتدائی علامت، سونگھنے کی حس میں کمی

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سونگھنے کی حس میں کمی الزائمر بیماری کی ابتدائی علامات میں شامل ہو سکتی ہے۔ یہ علامت یادداشت کے مسائل سے پہلے ظاہر ہوتی ہے۔

جرمنی کے تحقیقی ادارے ڈی زیڈ این ای اور لُڈوگ میکس میلینس یونیورسٹی میونخ کے سائنس دانوں نے اس موضوع پر تحقیق کی ہے۔ ان کے مطابق دماغ کا مدافعتی نظام اس عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن یہ غلطی سے اعصابی ریشوں پر حملہ کر دیتا ہے جو سونگھنے کی حس کے لیے ضروری ہیں۔

نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں چوہوں اور انسانوں کی دماغی بافتوں کا تجزیہ شامل ہے۔ یہ نتائج بیماری کی ابتدائی تشخیص کو بہتر بنانے اور بروقت علاج کے نئے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ مدافعتی خلیے ‘مائیکروگلیا’ دماغ کے اہم حصوں کے درمیان رابطے ختم کرتے ہیں، جس سے سونگھنے کی حس متاثر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اولفیکٹری بلب ناک میں موجود ریسیپٹرز سے آنے والے سگنلز کو پراسیس کرتا ہے جبکہ لوکس سیرو لیئس برین اسٹیم سے ان اعصابی ریشوں کو کنٹرول کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں