سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے معاشی استحکام کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سعودی وزیر خزانہ کو خصوصی طور پر پاکستان بھیجا گیا تاکہ پاکستانی قیادت کو یقین دہانی کرائی جا سکے کہ زرمبادلہ کے خلا پر پاکستان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پیدا ہونے والے خلا کو پورا کرنے کے لیے آگے بڑھے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک خلیجی ملک 3 ارب ڈالر واپس لے رہا ہے، جس کے جواب میں سعودی عرب نے مساوی مالیت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس پہلے ہی سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔















