نئی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی یا زیادتی دماغی صحت کو نقصان پہنچاتی ہے، ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ نیند کی کمی یا زیادتی دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، جس سے ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 7 گھنٹے سے کم یا 8 گھنٹے سے زیادہ نیند لینے والے افراد میں دماغی امراض کا خطرہ 18 سے 28 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے دماغی امراض کا خطرہ 25 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، بیٹھ کر زیادہ وقت گزارنے سے بھی دماغی امراض کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، اس لیے متحرک رہنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ دماغی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے صحت مند طرز زندگی جیسے متوازن غذا، ورزش اور مناسب نیند کو اہمیت دی جاتی ہے۔















