سلامتی کونسل کی کمیٹی کی سربراہ نے ٹی ٹی پی کو سنگین علاقائی خطرہ قرار دیا، افغانستان میں 6 ہزار جنگجو سرگرم ہیں۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
ڈنمارک کی مندوب نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سرگرم ہیں اور انہیں مقامی حکام کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت حاصل ہے۔
کمیٹی کی سربراہ نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی بڑے اور ہائی پروفائل حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔















