پاک فوج کے ریٹائرڈ میجرحفیظ الدین احمد بنگلا دیش کے وزیر برائے امورِ آزادی مقرر

ڈھاکا: حفیظ الدین احمد، سابق پاکستانی فٹبال کپتان، بنگلا دیش میں وزیر برائے امورِ آزادی جنگ مقرر ہو گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حفیظ الدین احمد بنگلا دیش کے وزیر برائے امورِ آزادی مقرر

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر حفیظ الدین احمد کو بنگلا دیش میں وزیر برائے امورِ آزادی جنگ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ ضلع بھولا سے چھٹی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اور اس سے قبل بھی وزارت کا قلمدان سنبھال چکے ہیں۔

حفیظ الدین احمد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے مرکزی رہنما ہیں اور ملکی سیاست میں ایک سرگرم آواز سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم طارق رحمان کے ہمراہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ وہ وزارت کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

حفیظ الدین احمد کا تعلق پیشہ ورانہ طور پر فوج اور کھیل دونوں شعبوں سے رہا ہے۔ وہ قیامِ بنگلا دیش سے قبل بھولا منتقل ہو گئے تھے۔ پاک فوج سے ریٹائرڈ میجر حفیظ الدین 1968 سے تین برس تک پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان بھی رہے اور اس دوران انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی قیادت کی۔

کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2004 میں فیفا کی جانب سے ادارے کا اعلیٰ ترین اعزاز ’فیفا آرڈر آف میرٹ‘ دیا گیا۔

دسمبر 2024 میں نجی دورے پر پاکستان آمد کے دوران انہوں نے اپنے سابق کورس میٹس سے ملاقاتیں کیں، جہاں انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور لاہور و اسلام آباد میں ان کے اعزاز میں خصوصی تقاریب بھی منعقد کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں