نئی تحقیق کے مطابق ملٹی وٹامنز دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور معمر افراد کے معیار زندگی کو بہتر کرتے ہیں۔
امریکا: (رائیٹ ناؤ نیوز) نئی طبی تحقیق کے مطابق روزانہ ملٹی وٹامنز کا استعمال معمر افراد کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ تحقیق امریکا کی Augusta یونیورسٹی میں کی گئی۔
تحقیق میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 16 ہزار افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ ان میں سے کچھ افراد کو ملٹی وٹامنز، کچھ کو cocoa ایکسٹریکٹ، اور کچھ کو پلیسبو دیا گیا۔
تحقیق کے دوران تین سال تک ان افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ملٹی وٹامنز دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ملٹی وٹامنز جسم میں منرلز کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور شریانوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ تاہم، مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ان کے مکمل اثرات کا تعین ہو سکے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں ملٹی وٹامنز کا استعمال بڑھ رہا ہے، اور امریکا میں ہر سال 8 ارب ڈالرز کے سپلیمنٹس فروخت ہوتے ہیں۔














