زین الدین زیڈان فرانس فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈکوچ، 2030 ورلڈکپ تک معاہدہ

زیڈان فرانس فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر، انہوں نے ریال میڈرڈ کے ساتھ اہم کامیابیاں حاصل کیں، اب 2030 ورلڈکپ کی تیاری کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زین الدین زیڈان فرانس فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈکوچ، 2030 ورلڈکپ تک معاہدہ

پیرس: (رائیٹ ناؤ نیوز) فرانس کے سابق کپتان زین الدین زیڈان کو فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ زیڈان دیدیے دیشامپ کی جگہ سنبھالیں گے اور 2030 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ مرحلے تک فرانس ٹیم کے ہیڈکوچ رہیں گے۔

زیڈان نے کہا ہے کہ فرانس ٹیم کی کوچنگ میرے لیے فخر کا باعث ہے، یہ میرا خواب تھا۔ انہیں گزشتہ 5 برسوں میں مختلف کلبوں کی کوچنگ کی پیشکشیں ہوئیں، لیکن انہوں نے صرف فرانس کی قومی ٹیم کی کوچنگ کو ترجیح دی۔

زیڈان نے کہا کہ وہ اس چیلنج کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اپنی پوری صلاحیتیں صرف کریں گے تاکہ ٹیم کامیاب ہو۔ ان کے مطابق یہ موقع ان کے لیے ایک اہم ذمہ داری ہے۔

فرانس کی تاریخ میں زیڈان کا شمار عظیم ترین فٹبالرز میں ہوتا ہے، انہوں نے 1998 کے ورلڈ کپ میں فرانس کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنایا۔ 2006 کے ورلڈکپ میں وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

واضح رہے کہ زیڈان نے بطور کوچ ریال میڈرڈ کے ساتھ مسلسل تین یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتے۔ مئی 2021 میں ریال میڈرڈ کی کوچنگ چھوڑنے کے بعد سے وہ کسی بھی ٹیم کی ذمہ داری نہیں سنبھال رہے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں