امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں سے گریز کی بات کی ہے، مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ہماری پوزیشن مضبوط ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ معاہدہ کرنا بہتر ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کا زیرِ زمین جوہری مقام ہمارے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس پر حملے کا ارادہ نہیں ہے اور ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کبھی بہترین ہوتے ہیں اور کبھی نہیں۔ بہت سے ریپبلکن رہنما چاہتے ہیں کہ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھوں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر اوباما نے ایران کو رعایتیں دی تھیں، مگر ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی۔ اب ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہے اور صرف معاہدے کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر بات چیت جاری ہے جس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ہے۔














