روسی حکام نے یوکرین کے ایرانی جہاز پر حملے کو خطے کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے تنازعہ پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناؤ نیوز) روس نے بحیرۂ کیسپین میں ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرین کے ڈرون حملے کو خطے کے لئے خطرہ قرار دیا۔ روسی صدارتی محل نے کہا ہے کہ اس حملے کے بعد تنازعے کو پھیلانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی کارروائی کو جارحانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیف حکومت مسلسل مختلف ممالک کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یوکرین نے پہلے بھی جرمنی کی نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کیا تھا۔ اب ایران کے تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یوکرین نے کیسپین پائپ لائن تنصیبات پر بھی حملے کیے ہیں۔ قازقستان بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا میں موجود ہیں۔ ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔














