ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ: پاکستان کا دوسرا میچ برابر, تیسرا میچ بدھ کو ہوگا

بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں دوسرا میچ 2-2 سے برابر کھیلا۔ ٹیم بدھ کو تیسرا میچ کھیلے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ: پاکستان کا دوسرا میچ برابر, تیسرا میچ بدھ کو ہوگا

اوسلو: (رائیٹ ناؤ نیوز) ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 میں بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ہے۔ اوسلو میں جاری ایونٹ میں پاکستان کا دوسرا گروپ میچ 2-2 سے برابر رہا۔

بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم نے ناروے کے کلب ٹرائیو کے خلاف میچ میں بھرپور مقابلہ کیا۔ اس میچ میں یاسین اور شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ بدھ کو کھیلے گی۔ اس سے قبل، ٹیم نے پہلے میچ میں ناروے کے کلب سائوڈاکو 0-1 سے شکست دی تھی۔

یہ ٹورنامنٹ نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہو رہا ہے۔ یہاں دنیا بھر سے بوائز اور گرلز ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم نے پچھلے سال بوائز انڈر 15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں