راولپنڈی بورڈ: میٹرک دوسرے سالانہ 2025 کے نتائج جاری

راولپنڈی بورڈ نے میٹرک دوسرا سالانہ 2025ء کے نتائج جاری کر دیے، کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے میٹرک دوسرا سالانہ 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات کا شفاف انعقاد بورڈ راولپنڈی کی انتھک محنت کا مظہر ہے۔ کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 7383 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا۔ 15427 امیدوار ناکام رہے جبکہ 93 غیر حاضر اور 49 داخلہ فارم منسوخ کیے گئے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق 14705 طلباء اور 8160 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ نتائج جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت مرتب کیے گئے ہیں۔ بروقت نتائج بورڈ کی شفاف پالیسیوں کا عملی ثبوت ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں