خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 16 اور 17 نومبر کو دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، باجوڑ میں کی گئی کارروائی میں 11 خوارج ہلاک ہوئے جن میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا۔ بنوں میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی دوسری کارروائی میں 12 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے مؤثر انداز میں نشانہ بنائے گئے اور بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔

18 نومبر کی صبح خوارج نے بنوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی، جس دوران ایک دہشتگرد آئی ای ڈی نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ خوارج کی بے بسی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، جو آسان ہدف کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں