ایران کے آرمی چیف نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں پورے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو کسی بھی قسم کے حملے سے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں۔
امیر حاتمی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو پورے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں، اور صہیونی ریاست کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات اور ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کیا جا سکتا، چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہو جائیں۔
یہ بیانات ایسے وقت میں دیے جا رہے ہیں جب ایران کی جانب سے کوئی واضح خطرہ نظر نہیں آرہا، سابق سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی محمد البرادعی نے یہ کہا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ جن ممالک نے پاسدارانِ انقلاب کے خلاف حالیہ قرارداد میں حصہ لیا، ان کی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں سمجھا جائے گا۔













