وسکونسن میں طوفانی بگولوں کی تباہی، ہنگامی حالت نافذ

وسکونسن میں طوفانی بگولوں سے ہزاروں افراد بجلی محروم، متاثرہ علاقے میں ہنگامی حالت نافذ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وسکونسن میں طوفانی بگولوں کی تباہی، ہنگامی حالت نافذ

وسکونسن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی ریاست وسکونسن میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ہے۔ درجنوں گھر تباہ ہوگئے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق وسکونسن میں طوفانی بگولوں سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ بے گھر افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نقصان کے تخمینے میں مصروف ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکام نے بجلی کی گری ہوئی تاروں کے خطرات کے پیش نظر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ طوفانی بگولے علاقے کے ماحولیاتی نظام پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں، جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وسکونسن میں پہلے بھی طوفانی بگولے آچکے ہیں، جن کی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں