پاکستان اور امریکا کی تجارتی حجم میں اضافے کی توقع، اسحاق ڈار کا اعلان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی بزنس وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، جبکہ پاکستان نے سرمایہ کاری کے ضوابط کو آسان بنایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور امریکا کی تجارتی حجم میں اضافے کی توقع، اسحاق ڈار کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی سنگل کنٹری برآمدی منڈی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

امریکی بزنس وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ضوابط کو آسان بنایا گیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی اور دفاعی شعبوں میں مواقع کا جائزہ لے رہی ہیں۔ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان امریکی کپاس اور سویابین کے بڑے درآمدکنندگان میں شامل ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کا حجم 9.4 ارب ڈالر رہا۔

یاد رہے کہ پاکستان مکالمے، سفارتکاری اور تنازعات کے پر امن حل کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اور امریکا علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں