حماس نے بین الاقوامی افواج کی تعیناتی مسترد کر دی

حماس نے غزہ امن پلان کے تحت بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کو مسترد کر دیا اور غیر مسلح ہونے سے انکار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حماس نے غزہ امن پلان کے تحت بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کو مسترد کر دیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ غزہ پر غیر ملکیوں کا کنٹرول قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر استحکام فورس فلسطینی کاز کو کمزور کرنے کے لیے استعمال ہوئی تو مزاحمت کی جائے گی۔ بیان میں عالمی فورس کو اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر تعینات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

حماس نے غیر مسلح ہونے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت ان کا جائز حق ہے۔ دوسری جانب، فلسطینی اتھارٹی نے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطین کے مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں