نادرا کی جعلی ویب سائٹ، بیرون ملک پاکستانیوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف، اوورسیز پاکستانیوں کو دھوکہ دہی سے بچنے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے اور نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات کے لئے شکایت جمع کرائی گئی ہے۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، خاص طور پر برطانیہ میں مقیم افراد کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ "نادراکارڈ سنٹر” کے نام سے جعلی ویب سائٹ سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں کو دھوکہ دینے اور جعلسازی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

نادرا کے نام پر شناختی کارڈ، نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کو بھی فراڈ قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی کسی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہو سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں