امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کے بعد ایران معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کے بعد امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کی جانب سے متعدد بار رابطے کیے گئے ہیں اور اب وہ معاہدہ کرنے کے لیے تیار نظر آتا ہے۔ امریکی بحری بیڑہ، جس میں ایرکرافٹ کیریئر ابر اہم لنکن شامل ہے، مشرق وسطیٰ پہنچ چکا ہے جس سے خطے میں امریکا کی عسکری قوت میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک سینئر امریکی عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ وائٹ ہاؤس ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے بشرطیکہ ایران طے شدہ شرائط تسلیم کرے۔ امریکا نے گزشتہ ایک سال میں اپنی شرائط کئی بار ایران تک پہنچائی ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق بحری بیڑے کی تعیناتی سے خطے میں امریکا کی عسکری قوت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لیکن سفارتکاری اب بھی ایک آپشن ہے۔











