اسلام آباد دھماکے پر امریکا، چین کی مذمت اور حمایت کا اظہار

اسلام آباد خودکش دھماکے پر امریکا، چین اور برطانیہ کی مذمت اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے بعد بین الاقوامی برادری نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے پاکستان کی امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت کا یقین دلایا۔

چینی سفارت خانہ نے بھی خودکش حملے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین نے بھی دھماکے کی مذمت کی۔

پاکستان کی سلامتی و امن کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا پیغام دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں