اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 36 زخمی

اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے سے 12 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کی ضلع کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ایک گاڑی میں ہوا جس سے قریب کھڑی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زخمیوں میں وکلا اور سائلین شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت اولین ترجیح ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے وقت وہاں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن کے دشمن ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کرنا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں