وزیراعظم اور محسن نقوی کی انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد، بھارتی ٹیم کو فائنل میں شکست دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انڈر 19 ٹیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرے گی۔
محسن نقوی نے دبئی میں ٹیم سے ملاقات کی اور سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی۔ انہوں نے کوچ سرفراز احمد اور مینجمنٹ اسٹاف کو بھی مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے شائقین سے مل کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

![وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13848_2025-12-21_14-29-46.webp)













