پشاور میں بائیک سروس کے ذریعے راہزنی کے واقعات کا انکشاف

پشاور میں بائیک سروس کی آڑ میں راہزنی کے واقعات کا انکشاف، پولیس نے بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور میں بائیک سروس کی آڑ میں راہزنی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان بائیک سروس کے روپ میں شہریوں کا اعتماد حاصل کرکے انہیں لوٹ لیتے ہیں۔

پولیس نے ان وارداتوں کے پیش نظر بائیک سروس رائیڈرز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے ایک موبائل ایپ بھی تیار کی ہے، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے بتایا کہ شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بائیک رائیڈرز کی تھانوں میں رجسٹریشن ضروری ہوگی۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد بائیک رائیڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رواں سال اب تک شہر میں 1955 گاڑیاں اور 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کی جا چکی ہیں۔ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ آپریشنز میں 423 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں