چین کے یوننان صوبے میں نئی 288 میٹر بلند لفٹ سے بچوں کا اسکول سفر 30 منٹ میں مکمل، انتظار نصف ہو گیا۔
یوننان: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین کے صوبے یوننان میں اسکول جانے والے بچوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے 288 میٹر بلند نئی لفٹ تعمیر کر دی گئی ہے۔ اس لفٹ کا مقصد دشوار گزار پہاڑی راستے کو آسان بنانا ہے۔
2022 میں 268 میٹر بلند چنگیون لیڈر لفٹ نژوہے گرینڈ کینین میں تعمیر کی گئی تھی۔ یہ لفٹ بچوں کو خطرناک پہاڑی راستے پر تین گھنٹے چڑھنے کے بجائے چند منٹ میں اسکول پہنچاتی ہے۔
تاہم، سیاحوں میں لفٹ کی مقبولیت کے باعث وہاں رش بڑھ گیا، جس سے بچوں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
اب 288 میٹر بلند فُویاؤ نامی دوسری لفٹ تعمیر کی گئی ہے، جس سے انتظار کا وقت نصف ہو گیا ہے۔ یہ لفٹ پہلی کے مقابلے میں تیز اور کشادہ ہے۔
یاد رہے کہ بچوں کا اسکول تک کا سفر پہلے تین گھنٹے کا ہوتا تھا، اب نئی لفٹ کے باعث یہ سفر 30 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔















