اسلام آباد میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع، مزید بارشوں کا امکان

اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع، مزید بارشوں کا امکان ظاہر، مقامی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع، مزید بارشوں کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ یہ بارش مسلسل دو دن سے جاری ہے اور آج رات بھی بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے، جبکہ مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، اور جہلم میں 5 ستمبر کے دوران مزید شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے اضافی امدادی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ منگل کو راولپنڈی میں 230 ملی میٹر بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں تھیں۔

بدھ کو بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں