لاہور میں بسنت 2027 کے لیے پتنگ سازی کی رجسٹریشن کا عمل شروع، انتظامیہ حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر زور دے رہی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) بسنت 2027 کے لیے پتنگ سازی کے سامان کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اعلان کیا کہ 5 ستمبر سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ صرف این او سی حاصل کرنے والے ہی پتنگ سازی کر سکیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لیے اجازت نامے لازمی ہوں گے۔ صرف منظور شدہ سامان تیار کیا جا سکے گا۔
انتظامیہ کی ٹیمیں سامان کی تیاری کی سخت نگرانی کریں گی۔ صرف منظور شدہ سائز اور سوتی ڈور کی اجازت دی جائے گی۔
ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ محفوظ بسنت کو یقینی بنایا جائے گا۔ حفاظتی ضابطوں کے مطابق پتنگ سازی کا عمل جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ لاہور میں بسنت کی روایت کو بحال کرنے کے لیے انتظامیہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کر رہی ہے۔















