فن لینڈ کی تحقیق کے مطابق رات گئے تک جاگنے والوں میں دماغی صحت کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں، جس سے انزائٹی بڑھ سکتی ہے اور ذاتی و دفتری زندگی کا توازن متاثر ہوتا ہے۔
فن لینڈ: (رائیٹ ناؤنیوز) رات گئے تک جاگنے کی عادت دماغی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ فن لینڈ کی تحقیق میں 2266 افراد پر مطالعہ کیا گیا۔
نتائج میں بتایا گیا کہ ان افراد کو انزائٹی اور ڈپریشن کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔ رات گئے جاگنے والوں کو دفتری اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔
ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق نے بتایا کہ دماغی صحت کے لیے کام اور ذاتی زندگی کا توازن ضروری ہے۔
یہ نتائج جرنل سلیپ ہیلتھ میں شائع ہوئے۔ تحقیق کے مطابق رات گئے تک جاگنے سے انزائٹی کی سطح بڑھتی ہے۔
یاد رہے کہ بریگھم ینگ یونیورسٹی کی تحقیق نے بھی انزائٹی کی سطح میں اضافے کی تصدیق کی تھی۔ تنہائی کا احساس اس مرض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔















