یاسین ملک کا عدالت میں قتل کے الزام کی تردید، سزائے موت کے لئے تیار

یاسین ملک نے عدالت میں قتل کے الزام کی تردید کی ہے اور سزائے موت قبول کرنے کی بات کہی ہے۔ مئی 2022 میں این آئی اے نے ان کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یاسین ملک کا عدالت میں قتل کے الزام کی تردید، سزائے موت کے لئے تیار

سری نگر: (رائیٹ ناؤ نیوز) یاسین ملک نے عدالت میں اپنے اوپر لگے قتل کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالت انہیں مجرم قرار دیتی ہے تو وہ سزائے موت قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یاسین ملک نے 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرایا ہے جس میں انہوں نے کشمیری پنڈت نرس سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کی کارروائی کا سامنا نہیں کریں گے۔

سرلا بھٹ کا قتل 1990 کی دہائی کے آغاز میں ہوا تھا۔ یاسین ملک کے مطابق وہ 8 اپریل کو بھارتی فورسز کے چھاپے کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے اور قتل میں ملوث نہیں تھے۔

یاد رہے کہ مئی 2022 میں این آئی اے نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں یاسین ملک کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے عدالت کے رحم کی درخواست کو رد کرتے ہوئے فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ 25 مئی 2022 کو عدالت نے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ این آئی اے نے دہلی ہائی کورٹ میں دوبارہ سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں