پیٹرول و اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 0.65 فیصد بڑھ گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، پیٹرول اور اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ مہنگائی کی شرح 8.35 فیصد رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرول و اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 0.65 فیصد بڑھی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پیٹرول سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 8.35 فیصد بتائی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 26.30 فیصد، ٹماٹر میں 2.55 فیصد اور آلو میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔ پیٹرول کی قیمت 0.90 فیصد اور ڈیزل کی قیمت 0.09 فیصد بڑھنے سے دیگر اشیاء جیسے آٹا، چکن اور دال ماش کی قیمتیں بھی متاثر ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ کیلے کی قیمت میں 2.54 فیصد اور دال مونگ میں 0.69 فیصد کمی ہوئی۔ واضح رہے کہ چینی، انڈے، دال چنے اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں