اداکارہ فریال گوہر نے سابق شوہر جمال شاہ پر تشدد کا الزام لگایا، جمال شاہ نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) اداکارہ فریال گوہر نے اپنے سابق شوہر جمال شاہ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا ہے۔ فریال نے بتایا کہ انہیں چمڑے کے بیلٹ سے مارا گیا اور تشدد کے باعث ان کا حمل ضائع ہوا۔
فریال گوہر نے ایک مارننگ شو میں بتایا کہ شادی کے دوران انہیں 9 سال تک تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔
جمال شاہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی شادی 5 سال تک رہی۔ انہوں نے فریال کے الزامات کو میڈیا پر تشہیر کے لیے بنایا گیا قرار دیا۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ جمال شاہ نے کہا کہ ان کی شادی 1989 میں ختم ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ فریال گوہر نے کہا تھا کہ ان کا آخری مس کیرج تشدد کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے خواتین کو گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دی۔












