جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے خلاف ہڑتال، کراچی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

جماعت اسلامی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال جاری، تاجروں کی مکمل حمایت۔ کراچی میں بعض مقامات پر ناخوشگوار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے خلاف ہڑتال، کراچی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) جماعت اسلامی کی کال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری ہے۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں بازار اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہیں۔

جماعت اسلامی کے مطابق تاجروں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور لاہور، راولپنڈی، اور اسلام آباد میں بھی احتجاج جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ہڑتال کی کال دی تھی۔

کراچی میں بعض مقامات پر ناخوشگوار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورنگی میں نامعلوم افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کی اور علاقے میں نفری تعینات کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حالات خراب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 15 اگست کو احتجاجی دھرنے شروع کیے تھے۔ 18 روز بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان آج مذاکرات متوقع ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں