کراچی میں 21 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو دودھ بیوپاری شدید زخمی

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں دودھ بیوپاریوں سے 21 لاکھ کی ڈکیتی کے دوران دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں 21 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو دودھ بیوپاری شدید زخمی

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ دودھ کے بیوپاریوں سے ڈکیتی کی کوشش کے دوران پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ غنی بخش اور 50 سالہ زرداری کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد دودھ کے بیوپاری تھے جو ملک شاپ سے 21 لاکھ روپے لے کر جا رہے تھے۔ دو مسلح ملزمان نے انہیں روک کر اسلحے کے زور پر رقم لوٹ لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بیوپاری کو سینے جبکہ دوسرے کو پیٹ میں گولی لگی۔ ملزمان فرار ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اس قسم کے ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جو شہریوں میں خوف و ہراس کا باعث بن رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں