قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک، صدر و وزیراعظم کی تحسین

قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، صدر و وزیراعظم نے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک، صدر و وزیراعظم کی تحسین

قلات: (رائیٹ ناؤنیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قلات آپریشن کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں