حکومت کا پیٹرول قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا فیصلہ، جون 2027 تک ہدف مقرر

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرول کی قیمتوں کو جون 2027 تک ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس سے معیشت پر اہم اثر پڑ سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا پیٹرول قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا فیصلہ، جون 2027 تک ہدف مقرر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نظام میں اصلاحات کی تیاری کا فیصلہ ہوا۔ قیمتوں کا فارمولہ مارکیٹ سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

اجلاس میں ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے قواعد وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نرخ کے اتار چڑھاؤ سے صارفین کو تحفظ دینے پر زور دیا گیا۔

پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایف ای ایم کا نیا طریقہ کار بھی منظور کر لیا گیا۔ جس کے تحت جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا عبوری ہدف طے پایا۔

یہ فیصلہ پاکستان کی معیشت پر اہم اثر ڈال سکتا ہے، کیونکہ قیمتوں کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرول کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی منصوبہ بندی کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں