پاکستان کی مفاہمتی یادداشت مؤثر، دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مفاہمتی یادداشت بدستور مؤثر ہے۔ پاکستان کی امن کی کوششیں جاری ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت غیر مؤثر نہیں ہوئی۔ پاکستان عالمی تنازعات کے حل کے لیے پُرعزم ہے۔
امریکا اور ایران کی کشیدگی پر پاکستان کی نظر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال کو پاکستان کی ثالثی کوششوں کی ناکامی نہیں سمجھنا چاہیے۔ پاکستان خلوصِ نیت سے امن عمل میں مصروف ہے۔
سندھ طاس معاہدے پر بھارت کی رویے پر تنقید کی گئی ہے۔ بھارت ثالثی عدالت کے فیصلے کو مسترد کر کے اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہیں کر سکتا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کا رویہ عالمی تنازعات کے طے شدہ نظام پر اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔ مشترکہ آبی وسائل کے انتظام کے لیے قانونی معاہدوں کی پیروی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ یاسین ملک کے معاملے پر پاکستان نے ان کی سزا کو مسترد کیا ہے۔ پاکستان عالمی برادری سے یاسین ملک کی زندگی اور صحت کے حوالے سے فوری نوٹس لینے کی درخواست کرتا ہے۔














