پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون کی شدید بارشوں کا الرٹ جاری، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پی ڈی ایم اے نے مون سون کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں آج سے 5 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، چکوال، جہلم اور منڈی بہاء الدین میں بھی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کے اسپیل کے دوران پہلے بھی ان علاقوں میں شدید بارشیں ہو چکی ہیں، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں