میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر

وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کرکے انسداد دہشت گردی میں بہتری کی کوشش کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر، تین سالہ تقرری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری تین سال کے لیے اسیکنڈمنٹ پر کی گئی۔

وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں متعدد اہم تقرریاں اور تبادلے کیے ہیں جن کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

یہ تعیناتیاں نیکٹا کی فعالیت میں اضافے اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات میں بہتری کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ نیکٹا ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور اس کے مختلف شعبے انسداد دہشت گردی میں مصروف عمل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں