ایرانی صدر کا مہنگائی کا اعتراف، معاشی مشکلات کے حل کی یقین دہانی

ایرانی صدر نے بڑھتی مہنگائی کا اعتراف کیا جبکہ امریکی صدر نے ایران کی معاشی مشکلات کو سنگین قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کا مہنگائی کا اعتراف، معاشی مشکلات کے حل کی یقین دہانی

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

صدر نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنے مؤقف پر قائم رہے گا اور آخری دم تک مزاحمت جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کسی نہ کسی مرحلے پر ختم ہونی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ جنگ آج ہی ختم ہو، کیونکہ ایران اس وقت طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے حالیہ مذاکرات کے ذریعے طے پانے والے معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کسی بھی دباؤ میں آکر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران میں مہنگائی کی شرح 350 فیصد تک پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور فوجیوں سمیت ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں