یوٹیوب پریمیئم کی فیس میں 10 سے 15 فیصد اضافہ، نئی قیمتیں 23 ستمبر سے لاگو ہوں گی۔ یورپ اور سنگاپور میں صارفین متاثر ہوں گے۔
لندن: (رائیٹ ناؤنیوز) یوٹیوب نے اپنے پریمیئم صارفین کے لیے فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ ستمبر سے ویڈیوز اشتہارات سے پاک دیکھنے کے لیے زیادہ فیس دینا ہوگی۔
گوگل نے یورپ کے چند ممالک اور سنگاپور میں فیس میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کی تصدیق کی ہے۔ نئی قیمتیں صارفین کی اگلی بلنگ سائیکل سے لاگو ہوں گی۔
صارفین جن کی ادائیگی 23 ستمبر یا بعد میں ہے، ان سے نئی شرح کے مطابق فیس لی جائے گی۔ یورپی ممالک میں انفرادی پلان کی فیس 13.99 یورو سے بڑھا کر 15.99 یورو کی جائے گی۔
سنگاپور میں انفرادی پلان کی فیس 13.98 سے بڑھ کر 15.98 سنگاپوری ڈالر ہوگی۔ فیملی پلان کی فیس 27.98 سے بڑھ کر 31.98 ڈالر ماہانہ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گوگل مختلف ممالک میں فیس میں اضافہ مرحلہ وار کر رہا ہے۔ اس سے قبل امریکہ میں بھی فیس میں اضافہ کیا گیا تھا۔














