امریکی حکومت نے دنیا بھر میں ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روک دی ہیں۔ یہ اقدام عملے کی تربیت کے عالمی پروگرام کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی حکومت نے دنیا بھر میں ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روک دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام عملے کی تربیت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ نے بتایا کہ سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ویزا سروسز متاثر ہوں گی، اور اپائنٹمنٹس کی نئی تواریخ بعد میں بتائی جائے گی۔
محکمہ خارجہ کے مطابق تربیت کا مقصد قونصلر افسران کی درخواست گزاروں کی جانچ میں مدد کرنا ہے۔ خاص طور پر ان افراد کی جو امریکی فلاحی پروگراموں پر انحصار کر سکتے ہیں۔
یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے دورانِ حکومت امیگریشن پالیسی کے سخت اقدامات کا حصہ ہے۔ حکومت نے امیگریشن کے خلاف کارروائیوں کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کو قانونی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں ان اقدامات کو امتیازی قرار دیتی ہیں۔













