سی آئی اے ڈائریکٹر کا ماسکو دورہ، یوکرین و ایران پر خفیہ مذاکرات

جان ریٹکلف نے ماسکو میں روسی حکام سے یوکرین و ایران پر خفیہ مذاکرات کیے۔ یہ دورہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان پس پردہ رابطوں کی اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سی آئی اے ڈائریکٹر کا ماسکو دورہ، یوکرین و ایران پر خفیہ مذاکرات

ماسکو: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ انہوں نے روسی حکام سے یوکرین جنگ اور ایران کے معاملے پر اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

یہ دورہ اس وقت ہوا جب یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں جمود کا شکار ہیں۔ جان ریٹکلف کا یہ ماسکو کا پہلا دورہ ہے، جبکہ نومبر 2021 کے بعد کسی اعلیٰ امریکی خفیہ ادارے سربراہ کا یہ پہلا سفر ہے۔

امریکی فضائیہ کا ایک ملٹری طیارہ بوئنگ سی 17 ماسکو کے ونوکوو ایئرپورٹ پر اترا۔ طیارے نے واشنگٹن سے پرواز کی اور ریگا میں قیام کے بعد ماسکو پہنچا۔ امریکی میڈیا نے سفر کی تصدیق کی ہے۔

لٹویا کی وزارت دفاع نے دورے کی تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کیا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی امریکی طیارے کی آمد پر لاعلمی ظاہر کی۔ سی آئی اے اور وائٹ ہاؤس نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ اس دورے کا مقصد یوکرین جنگ کے تصفیے، امریکا و ایران کشیدگی اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت بتایا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت واشنگٹن اور ماسکو کے پس پردہ رابطوں کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں