ویانا یونیورسٹی کی تحقیق سے پتہ چلا کہ 3600 سال پہلے سعودی عرب میں پہلا برانڈ تخلیق ہوا، جس کی عالمی مانگ بھی تھی۔
ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) ویانا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، دنیا کا پہلا برانڈ تقریباً 3600 سال پہلے سعودی عرب میں تخلیق ہوا۔ اس دور کے فنکار مٹی کے برتنوں پر رنگوں سے جانوروں اور انسانی رسومات کی تصاویر بناتے تھے۔
یہ مصنوعات ‘القریہ پینٹیڈ برتن’ کے برانڈ نام سے مشہور ہوئیں، جن کی بیرون ممالک میں بھی مانگ تھی۔ حتیٰ کہ غیرملکی فنکار بھی اس برانڈ کی نقل کرنے میں مصروف ہوگئے۔
القریہ 300 ہیکٹر رقبے پر مشتمل بڑا قصبہ تھا، جو سعودیہ کے تیماء قصبے کے بعد سب سے بڑا قدیم قصبہ تھا، لیکن اب کھنڈرات میں بدل چکا ہے۔
اس تحقیق کو ممتاز امریکی سائنسی رسالے ‘پلس ون’ میں شائع کیا گیا ہے، جو ماہرین آثار قدیمہ کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
یاد رہے کہ تیماء اور القریہ جیسے مقامات میں قدیم تاریخ کے اہم آثار موجود ہیں، جو سعودی عرب کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔













